اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اقتصادی، ثقافتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انڈونیشیا سے تعاون بڑھانے میں دلچسبی رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز منگل کو تہران میں تعینات انڈویشیا کے نئے سفیر "رونی پراستیویولیا نتورو" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس ملاقات میں انڈونیشیا کے نئے سفیر نے صدر روحانی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔
اس موقع پر صدر روحانی نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ تہران- جکارتہ کے درمیان تعاون میں جلد از جلد مزید اضافہ ہوجائے گیا۔
انہوں نے حالیہ سالوں کے دوران اپنے دورہ انڈونشیا اور اس ملک کے مذہبی رہنماوں سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا اسلام اعتدال پسند اور ہمدرد اسلام کے اصولوں پر مبنی ہے۔
در این اثنا نتورو نے ایران سے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر انڈونیشیا کے صدر کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ و نیز مشترکہ منصوبوں میں ایران اور انڈونیشیا کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲